اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

’’ٹڈی کھانے سے کورونا ختم ہو سکتا ہے‘‘ حکومتی اہم رکن کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

datetime 25  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی رکن ریاض فتیانہ نے کہا ہے ٹڈی دل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسکو کھانے سے کورونا ختم ہوسکتا ہے، حکومت ٹڈی دل کے حوالے سے سے تحقیق کروا لے اگر یہ حقیقت ہے تو قوم ٹڈی دل کا خود ہی تیا پانچا کردے گی۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا فصلوں اور مویشیوں کی انشورنش کروائی جائے۔خیال رہے پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے،

ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار 970 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 148 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 903 ہوگئی۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے ٹڈیوں سے بائیو کمپوسٹ کھاد بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔وزرات نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹڈی دل سے کھاد بنانے کا منصوبہ منظوری کے مرحلےمیں ہے اورٹڈی دل کوبائیو کمپوسٹ کھاد میں تبدیل کیا جائے گا۔قومی موقر نامے کی رپورٹ کے مطابق وزرات نے بتایا کہ اس منصوبے سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا، کھاد بنے گی اور ٹڈی دل پر کنٹرول بھی ہوسکے گا۔اعلامیے کے مطابق مقامی افراد کی جمع کی ہوئی ٹڈیوں کو بائیو کمپوسٹ میں تبدیل کیا جائے گا، ٹڈیوں سے بنی کھادمیں 9 فیصد نائٹروجن اور 7 فیصد فاسفورس ہوگا، ٹڈی دل سے اعلیٰ نامیاتی کھاد بنے گی جسے زرعی شعبے میں استعمال کیا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نامیاتی زرعی کھاد کے استعمال کے فروغ کے لیے مارکیٹنگ اور تقسیم کا طریقہ کاربھی بنایا جائے گا جب کہ پائلٹ پراجیکٹ کی ٹیسٹنگ چولستان اور تھر میں کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق ٹڈیاں جمع کرنے کے تحت کمیونٹی کے لیے بہاولپور، عمرکوٹ، لکی مروت، خاران ڈرائی لینڈ سینٹرآف بلوچستان، تربت، لسبیلا اور خضدار میں مراکز قائم کیے جائیں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹڈیوں سے بنی کھاد سے فصلوں کی پیداواری صلاحیت 10 سے 15 فیصد بہتر ہوگی جب کہ کیمیائی کھادوں کے

استعمال میں 25 فیصد تک کمی آئے گی۔اعلامیے کے مطابق منصوبے کے پہلے سال ایک ارب روپے کی کھاد تیار کی جائے گی، ایک لاکھ ٹن ٹڈیوں میں سے 70،000 ٹن کھاد تیار کی جائے گی، اس پروجیکٹ کے تحت فی خاندان اوسطاً 6 ہزار روپے ماہانہ کما سکتا ہے۔خیال رہے کہ ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل نے فصلوں پر

حملہ کرکے کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے جب کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے کئی ہیکٹر اراضی پر اسپرے کیا گیا تاہم ٹڈیوں کے حملے جاری ہیں۔دوسری جانب امریکی جریدے بلوم برگ نے رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں ٹڈی دل کا حملہ کورونا وائرس سے بڑا معاشی خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…