لاہور( این این آئی )پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کے سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ انتقال کر گئے، مرحوم کافی عرصے سے علیل اور وینٹی لیٹر پر تھے۔پروفیسر مغیث الدین شیخ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کے ڈین بھی رہے۔ مغیث الدین شیخ دیگر کئی تعلیمی اداروں میں بھی تدریسی خدمات سرانجام دیتے رہے۔
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین نے گراں قدر خدمات سر ا نجام دیں،انہوں نے صحافت میں نئی جدت کو متعارف کرایا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔