اسلام آباد (این این آئی)تیز آندھی کے باعث نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کو نقصان پہنچا تفصیلات کے مطابق جڑواں شہر وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں شام کے وقت اچانک تیز ہواوں اور آندھی کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی ہے جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم ساتھ ساتھ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا۔نیونیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو تیز ہواؤں اور آندھی سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ذرائع کے مطابق آندھی کے باعث ناقص میٹریل سے بنی سیلنگ بھی ہوا
کا دبائوبرداشت نہیں کر سکی اور گرگئی اور لاؤنج میں شیشے کا گیٹ بھی ٹوٹ کر گرگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایئرپورٹ پر نصب دیگر کھڑکیا ںبھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں جبکہ مسافروں کو جہاز کر پہنچانے والے بورڈنگ برج کو شدید نقصان پہنچا اور اس کی ٹین کی دیوار ایک طرف سے ٹوٹ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ کی پارکنگ میں لگا موبائل ٹاور بھی تیز ہواؤں کا زور برداشت نہ کرسکا اور زمین بوس ہوگیا تاہم حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔