ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈاکٹر قدیر خان آزاد نقل وحرکت کیس ،سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 23  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے ڈاکٹر قدیر خان کی آزادانہ نقل و حرکت کیس کی سماعت کے دور ان اٹارنی جنرل خالد جاوید کو ڈاکٹرقدیر خان سے ملاقات کرکے معاملے کا مثبت حل نکالنے کہ زمہ داری دے دی۔ دور ان سماعت عدالت نے  وکلا ء کی ڈاکٹر قدیر سے ملاقات کروانے کی اٹارنی جنرل کو ہدایت کردی۔ جسٹس فیصل عرب نے کہاکہ یہ انفرادی حقوق اورقومی مفاد کا معاملہ ہے،

میڈیا بھی اس کیس کی رپورٹنگ ذمہ داری کے ساتھ کرے۔ اٹارنی جنرل نے کہاکہ میری تجویز ہے کہ دونوں فریقین کا موقف ان چیمبر سن لے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ چیمبر میں ان کیمرا کاروائی مناسب نہیں ہوگی،بہتر یہ ہوگا کہ حکومت ڈاکٹر قدیر خان کیساتھ بیٹھ جائے۔ جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ ڈاکٹر صاحب کچھ رعایت چاہتے ہونگے، حکومت ان سے بات کرلے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ حکومت کی کچھ حدود ہیں ڈاکٹر صاحب ان کو دیکھنا چاہیے،ڈاکٹر صاحب کو جو سہولیات چاہیے وہ حکومت کو بتا دیں۔ وکیل ڈاکٹر قدیر خان نے کہاکہ ڈاکٹرصاحب کہتے ہیں کہ ان کو رشتہ داروں اور عزیز اقارب سیملنے نہیں دیا جاتا۔وکیل توفیق آصف نے کہاکہ میں اس معاملے میں اپنا مثبت کردار ادا کروں گا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ ڈاکٹر صاحب ذی الشعور آدمی ہیں، حکومت بات کریگی تو مسئلہ حل ہوجائیگا۔اٹارنی جنرل نے کہاکہ ڈاکٹر قدیر خان قومی ہیرو ہیں ان کی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔ بعد ازاں کیس کی سماعت تین ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…