اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کا  2000 سے زائد محنت کشوں کو فوری وطن واپس لانے کا فیصلہ زلفی بخاری نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو جوابی خط لکھ دیا

datetime 23  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 2000 سے زائد محنت کشوں کو فوری وطن واپس لانے کا فیصلہ کرلیا ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے خصوصی فلائٹ آپریشن کے انتظامات کر لئے،ائیر عریبیہ کی خصوصی پرواز پاکستانی محنت کشوں کو لے کر آئندہ چوبیس گھنٹوںمیں کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچے گی،وزارت خارجہ اور سفارتخانے کے تمام عملے کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے زلفی بخاری سے بلوچستان کے پھنسے ہوئے مزدوروں کی

جلد واپسی کی درخواست کی تھی،زلفی بخاری نے ذاتی کوششوں سے بروقت اقدامات مکمل کر لئے،معاون خصوصی زلفی بخاری نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کو جوابی خط لکھ دیا ۔ زلفی بخاری نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کی محفوظ واپسی وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے،آپ کی خصوصی درخواست پر بلوچستان کے 2000 پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے،پاکستانی محنت کشوں کی واپسی کو ذاتی طور پر مانیٹر کر رہا ہوں،آخری پاکستانی کی واپسی تک با تعطل آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…