لاہور( این این آئی) پنجاب حکومت نے تین آرڈنینسزکو منسوخی سے بچانے کے لئے مشاورت شروع کر دی ،تین اہم ترین آرڈنیننسز کل (جمعرات) کو منسوخ ہوجائیں گے ۔ ان آرڈنینسزکو منسوخی سے بچانے کے لئے پنجاب اسمبلی سے تحریک کی منظوری ضروری ہے
اور تحریک کوہر صورت کامیاب کرنے کے لئے کورم پورا رکھنا ضروری ہے ۔قواعد و ضوابط کے مطابق حکومتی اراکین کوایوان میں کھڑے ہو کر ان آرڈنینسزکو توسیع دینے کی تحریک کے حق میں ووٹ دینا ہوگا اورتحریک کی کامیابی سے ہی یہ آرڈنینسزمنسوخی سے بچ سکتے ہیں، ان آرڈیننس میں پنجاب انفکیشن ڈزیز(پری وینٹیشن اینڈ کنٹرول آرڈنینس2020)،دی پنجاب لوکل گورنمنٹ (ترمیمی)آرڈنینس2020،دی پنجاب ویلیجز پنچائیت اینڈ نیبر ہڈ کونسلز(ترمیمی)آرڈیننسز شامل ہیں۔اگر ایوان سے ان آرڈنینسزکی توسیع کی تحریک منظور نہیں ہوتی تو یہ ختم ہو جائیں گے ۔حکومت کے پاس پنجاب اسمبلی میں192ووٹ ہیں جبکہ کورم پورا کرنے کے لئے93اراکین کی ضرورت ہے، ان تین آرڈنینسزمیں سب زیادہ اہمیت پنجاب انفکیشن ڈزیز(پری وینٹیشن اینڈ کنٹرولآرڈنینس2020 )کو دی جارہی ہے ،یہ آرڈنینس کرونا سے متعلقہ ہے ۔