منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

اختر مینگل پارٹی کے بعد ایک اور اتحادی جماعت کا اتحاد توڑنے کا فیصلہ ، حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت دیدی

datetime 23  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا ، اختر مینگل پارٹی کے علیحدہ ہونے کے بعد ایک اور اتحادی پارٹی نے حکومت کا ایک ہفتے کا ٹائم دیدیا ، علیحدہ ہونے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ

ہم حکومت کا یک ہفتے کا ٹائم دیتے ہیں اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو ہم حکومت سے علیحدہ ہو جائیں گے ۔پارٹی رہنما شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کیا تھا جو تاحال پورا نہیں ہو سکا ، ہم حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت دے رہے ہیں اگر ہمارے مطالبات کو پورا نہ کیا تو پھر ہم اتحاد توڑ دیں گے ۔ واضح رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے صدر سردار اختر مینگل نے تحریک انصاف کے حکومتی اتحاد سے اپنی جماعت کی علیحدگی کا اعلان تھا۔گزشتہ ہفتے بی این پی مینگل کے صدر نے کہا کہ ہر بجٹ کو عوام دوست بجٹ کہا جاتا ہے لیکن اب تک جو بجٹ آئے ہیں ان میں ہمیں کتنی فیصد عوام دوستی کی جھلک نظر آئی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ ممبر دوست ہو سکتا ہے ، وزرا دوست ہو سکتا، بیوروکریسی دوست ہو سکتا ہے ، لیکن عوام دوست بجٹ آج تک اس ملک میں آیا اور نہ کبھی آنے کے امکانات ہیں۔اختر مینگل نے کہا کہ صنعتیں روز بروز بند ہوتی جا رہی ہیں۔اختر مینگل نے کہا میں اپنی جماعت کی تحریک انصاف کی حکومت سے علیحدگی کا باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…