اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لداخ میں بڑھتے تنازع کے دوران وزیر اعظم عمران خان اے ٹی ایم مشینوں کی تلاش کیلئے سندھ کے یکطرفہ دورے پر مصروف رہے۔بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ لداخ میں بڑھتے تنازع کے دوران آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر میں غیر معمولی اجلاس ہوا لیکن لداخ کے تنازع کے
دوران وزیراعظم بالکل غائب رہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم لداخ میں تنازع کے دوران نئی اے ٹی ایم مشینوں کی تلاش کیلئے اپنے سندھ کے یکطرفہ دورے میں مصروف رہے کیونکہ جب لداخ میں تنازع تھا تو اس وقت وزیراعظم سندھ میں اپنے میڈیا اور سیاست سے وابستہ جانب دار اتحادیوں سے ملاقاتیں کررہے تھے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دورہ سندھ کے دوران ڈاکٹروں، کورونا وائرس، کسانوں اور ٹِڈی دَل کو بالکل نظر انداز کردیا۔