اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ صحت نے کراچی میں کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ علاقوں (ہاٹ اسپاٹ) کی تفصیلات جاری کردیں۔محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کورنگی ٹاؤن کی 10 یونین کونسل ہاٹ اسپاٹ ہیں، اس ٹاؤن میں 1ہزار 222 افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 29 اموات ہوئی ہیں۔کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں بلال کالونی، ناصر کالونی، چکرا گوٹھ، مصطفیٰ تاج کالونی،
سوکوارٹر، گلزار کالونی، کورنگی اسکیم 33 اور زمان ٹاؤن شامل ہیں۔ قومی موقر نامے کی رپورٹ کے مطابق شاہ فیصل ٹاؤن میں کورونا سے 583 افراد متاثر ہوئے جبکہ 24 اموات ہوئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھٹائی کالونی، حسرت موہانی کالونی، ناتھا خان، سادات کالونی، ڈرگ کالونی، ریتا پلاٹ، موریا خان، الفلاح، کینٹ یو سی 8 اور یوسی 9 ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق لانڈھی ٹاؤن میں بھٹو نگر، اجمیر کالونی، عوامی کالونی، برنی کالونی، شیر آباد، کورنگی الیون ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملیر کے علاقوں میں ماڈل کالونی، کالا بورڈ، سعود آباد، کھوکھرا پار، پاک کالونی، پرانا گولیمار، جہان آباد کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔اورنگی ٹاؤن میں مومن آباد، ہریانہ،حنیف آباد، میٹروول، فرنٹ کالونی، بنارس، قصبہ کالونی، محمد نگر، مدینہ کالونی، غازی آباد، چشتی نگر، بلال کالونی، اسلام چوک، گبول کالونی، داتا نگر بھی ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق کیماڑی ٹاؤن میں بھٹہ ولیج، سلطان آباد، کیماڑی بابا بھٹ، مچھر کالونی، ماڑی پور، شیر شاہ، کابو پٹ بھی کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں گلشن غازی، اتحاد ٹاؤن، اسلام نگر، نئی آبادی، سعید آباد، مسلم مجاہد کالونی، مہاجر کیمپ ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ویسٹ کے کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں سونگل، معمار آباد، یوسف گوٹھ، منگھو پیر، دہلی مرکنٹائل سوسائٹی، سوک سینٹر، پی آئی بی کالونی، یو سی 4 عیسیٰ نگری،
یو سی 5 گلشن اقبال، یوسی 6 گیلانی ریلوے اسٹیشن، یوسی ویسن ڈالمیا، یو سی 9 گلشن اقبال، یو سی 10 پہلوان گوٹھ، یو سی 11 میٹروول کالونی، یو سی 12 گلزار ہجری اور یو سی 13 صفورہ گوٹھ ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ایسٹ میں جمشید ٹاؤن کے یوسی1 اختر کالونی، یوسی 2 منظور کالونی، یوسی 3 اعظم بستی، یوسی 4 چنیسر گوٹھ، یوسی 5 محمود آباد، یوسی 6،7 پی ای سی ایس ایچ، یوسی 8 جٹ لائن،
یوسی 9 جیکب لائن، یوسی 10 کوارٹرز، یوسی 11گارڈن ایسٹ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں لیاری ٹاؤن کے علاقے آگرا تاج، دریا آباد، نیا آباد، کھڈا سوسائٹی، بغدادی، شاہ بیگ لائن، بہار کالونی، رنگی وارا، سنگولین، چاکی واڑا ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ملیر بن قاسم ٹاؤن میں ابراہیم حیدری، ریڑھی گوٹھ، بھینس کالونی، قائد آباد، لانڈھی 5، گلشن حدید 6 نمبر اور گھگھر پھاٹک،
ملیرٹاؤن میں جعفر طیار، غریب آباد، غازی بروہی گوٹھ، ضلع ملیر کے علاقے گڈاپ، مراد میمن گوٹھ، درسانو، لانڈھی ٹاؤن میں مظفر آباد یوسی1، داؤد چورنگی، مومن آباد یوسی 4، شرافی گوٹھ ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہیں۔گلبرگ ٹاؤن میں عزیز آباد، کریم آباد، عائشہ منزل، انچولی، نصیر آباد، یاسین آباد، واٹر پمپ اور شفیق مل کے علاقے کورونا وائرس سے متاثرہ ہیں۔لیاقت آباد ٹاؤن میں رضویہ سوسائٹی1، فردوس کالونی،
مارکیٹ، ڈاکخانہ، قاسم آباد، بندھانی کالونی، شریف آباد، مجاہد کالونی، ناظم آباد نمبر 1 تا 10، عباسی شہید یوسی 11 کے علاقے ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہیں۔نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں پاپوش نگر، پہاڑ گنج، کھانڈو گوٹھ، حیدری، سخی حسن، فاروق اعظم، مصطفیٰ آباد، شادمان یوسی 8، بفرزون 1تا10، کلیانہ، سرسید ٹاؤن، فاطمہ جناح، گودھرا، حکیم احسن یوسی6، مدینہ کالونی، فیصل یو سی 8، خمیسو گوٹھ، گلشن مصطفیٰ، اجمیر نگری، گلشن سعید اور گلشن شاہنواز یوسی 13 ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہیں۔