پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کی وجہ سے خدانخواستہ مزید اموات ہوں گی تو گریبان بھی وزیراعظم کا پکڑا جائے گا، عالمی ڈونرز سے آنے والی امدادی رقم کہاں چلی گئی؟ پیپلز پارٹی کا دھماکہ خیز اعلان

datetime 22  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے علاوہ اور کسی ادارے کی جانب سے امداد نہیں دی گئی، عمران خان جواب دیں کہ عالمی ڈونرز سے آنے والی امدادی رقم کہاں چلی گئی؟۔شیری رحمان نے کہاکہ اگر عمران خان کو غریبوں کی امداد کی اتنی فکر تھی

تو بجٹ میں بی آئی ایس پی کا فنڈ کیوں نہ بڑھایا گیا؟ ملک میں کرونا وائرس کی بگڑتی صورت حال کے باوجود عمران خان کنفیوژڈ ہیں اور کوئی فیصلہ نہیں کرپارہے۔شیری رحمان نے کہاکہ انڈیا امریکا کی بات کرنے والے عمران خان پہلے یہ تو بتائیں کہ پاکستان کا کرونا وائرس سے ریکوری کا ریٹ اتنا کم کیوں ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ ایک جانب عمران خان پاکستان کے غریب ترین ہونے کی دہائیاں دے رہے ہیں اور پھر عوام سے چندہ بھی مانگ رہے ہیں۔شیری رحمان نے کہاکہ عمران خان اسمارٹ یا نان اسمارٹ کوئی بھی لاک ڈاؤن کریں، اپنے بنی گالا محل میں محفوظ رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو غریبوں کی فکر کرنا چاہئے جو ان کی پالیسیوں کی وجہ سے کرونا وائرس سے مررہے ہیں، عمران خان نے لاک ڈاؤن کے خاتمے میں اپنے کردار کو تسلیم کرکے دراصل اعتراف جرم کیا ہے، کل جب عمران خان کی وجہ سے خدانخواستہ مزید اموات ہوں گی تو گریبان بھی وزیراعظم کا پکڑا جائیگا۔ شیری رحمان نے کہاکہ اگر عمران خان کو غریبوں کی امداد کی اتنی فکر تھی تو بجٹ میں بی آئی ایس پی کا فنڈ کیوں نہ بڑھایا گیا؟ ملک میں کرونا وائرس کی بگڑتی صورت حال کے باوجود عمران خان کنفیوژڈ ہیں اور کوئی فیصلہ نہیں کرپارہے۔شیری رحمان نے کہاکہ انڈیا امریکا کی بات کرنے والے عمران خان پہلے یہ تو بتائیں کہ پاکستان کا کرونا وائرس سے ریکوری کا ریٹ اتنا کم کیوں ہے؟۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…