موجودہ صورتحال میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ ومراعات کالعدم قراردی جائیں،بل ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

22  جون‬‮  2020

کراچی(این این آئی) سندھ ہائی کورٹ میں قومی اسمبلی ارکان کی تنخواہ ومراعات بڑھانے کابل چیلنج کردیا گیا ، جس میں کہا گیاہے کہ موجودہ صورتحال میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ ومراعات کالعدم قراردی جائیں۔سندھ ہائی کورٹ میں قومی اسمبلی ارکان کی تنخواہ ومراعات بڑھانے کے

بل کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے، درخواست شہری محموداخترنقوی نے دائر کی،جس میں وزیراعظم بذریعہ پرنسپل سیکرٹری،فوادچوہدری کوفریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی اموراورسیکرٹری قومی اسمبلی ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پارلیمانی کمیٹی قومی اسمبلی و دیگر بھی فریق بنایا گیا ہے۔دائر درخواست میں کہا گیاہے کہ وزیر مملکت علی محمد خان نے تنخواہ و مراعات کیلیے بل پیش کیا، بل کے تحت ہررکن قومی اسمبلی کو سالانہ25ایئر ٹکٹ استعمال کرنے کا اختیاردیاگیاہے، یہ ایئرٹکٹ رکن پارلیمنٹ کے اہلخانہ کو بھی استعمال کرنے کا اختیار دیا گیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایئرٹکٹ استعمال نہ کرنیکی صورت میں متبادل رقم حاصل کرنیکی چھوٹ دی گئی، موجودہ صورتحال میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ ومراعات کالعدم قراردی جائیں۔یاد رہے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور الائونس سے متعلق ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا ، بل کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کو 25 ٹریول ووچرز ملیں گے، ارکان پارلیمنٹ کو پہلے سالانہ 25 ایئر ٹکٹس کی اجازت تھی، اس سہولت سے رکن پارلیمنٹ کی بیوی اور 18 سال سے کم عمر کے بچے مستفید ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…