اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات میں یکم جولائی سے بڑے اضافے کا امکان ہے، خام تیل کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے، جس سے پاکستا ن میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ ممکن ہے، قیمتیں بڑھنے سے غریب اور دیہاڑی دار طبقہ کے شدید متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔ میڈیا ذرائع نے حکومت کی طرف سے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا کرنے والی کمپنیاں قیمتیں بڑھنے سے
کروڑوں روپے کا منافع حاصل کریں گی۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت دو ماہ قبل 20 ڈالر فی بیر ل تھی جو اب 41 ڈالر 18سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے۔اس طرح قیمت میں دوگنا اضافہ ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری جون کے آخری ہفتے میں بھیجی جائے گی،اس سمری سے ہی پتہ چلے گا کہ کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو پریشان حال عوام کو مزید مہنگائی اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔