پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

چینی فورنزک رپورٹ شیطان کی آنت ہے،دبا دی جا ئے گی،صدر اور وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ لیا گیا

datetime 21  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر، سابق وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس غیر آئینی،غیر قانونی،غیر ضروری تھا،ناکامی پر صدراور وزیراعظم استعفیٰ دیں،لاک ڈاؤن سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کیا جاتا تو آج کوویڈ19کو شکست دے چکے ہو تے،اپوزیشن کو دیوار سے لگا نے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،

چینی فورنزک رپورٹ شیطان کی آنت ہے،دبا دی جا ئے گی کسی کو نہیں چھوڑوں گا عمران نیازی کا تکیہ کلام ہے،چینی سکینڈل کے مین کردار کو خود ملک سے فرار کروا یا۔ گزشتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسٹس قا ضی فائز عیسیٰ کے خلاف حکومتی مشیروں کے غلط مشوروں سے غیر آئینی غیر قانونی غیر ضروری اور بے بنیاد ریفرنس دائر کیا گیا جس عدلیہ کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی حکومت کی سبکی ہو ئی متحدہ اپوزیشن مطا لبہ کر تی ہے کہ اس ناکامی پر صدر پاکستان اور وزیر اعظم عمران نیازی استعفیٰ دیں۔انہوں نے کہا کہ چینی فورنزک رپورٹ شیطان کی آنت ہے اس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا عمران نیازی کا تکیہ کلام ہے چینی سکینڈل میں ملوث اصل کردار کو خود ملک سے فرار کروا یا گیا،چینی بحران پیدا کر کے ملک کی غریب عوام کو دونوں ہا تھوں سے لوٹا گیا اس وقت ملک پر مختلف ما فیا راج کر رہا ہے،چینی سکینڈل بھی دبا دیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ اپوزیشن کا مطا لبہ ہے کہ عمران نیازی کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا جا ئے۔انہوں نے کہ کوویڈ 19پر عوام کو گو مگو کی کیفیت میں رکھا گیا کوویڈ19 لاک پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر قومی یکجہتی کے ساتھ فیصلہ کیا جاتاتو آج کوویڈ19سے متاثر ہو نے والوں کی تعداد اس قدر نہ بڑھتی اور شروع اموات بھی کم ہو تی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو دیوار سے لگا نے کی کوششیں کی جا رہی ہیں حکومت کا یہ خو اب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…