اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

نوجوانوں کو قاتل اور را کا ایجنٹ بنایا، بانی ایم کیو ایم کو لوگوں کا خون چاہیے، بھارت اسے پیسے دیتا ہے،مصطفی کمال بھی کھل کر بول پڑے

datetime 21  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کے مطابق ہمارے آنے کے بعد شہدا قبرستان میں تالے پڑ گئے، بانی ایم کیو ایم کو لوگوں کا خون چاہیے، بھارت اسے پیسے دیتا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ میرے سامنے بانی متحدہ نے کہا کہ بھارت اسے پیسے دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بانی ایم کیو ایم کے ساتھ رہنے کا دنیاوی فائدہ تھا،

ہم نے اللہ تعالی کے خوف سے بانی ایم کیو ایم سے دوری اختیار کی۔مصطفی کمال نے کہاکہ ہمارے قول و فعل میں اب تک کوئی تضاد نہیں، ہمیں مہاجروں کا غدار کہا گیا، اب ایک بھی لاش نہیں آ رہی، ایسی غداری قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بانی ایم کیو ایم نے قاتل اور را کا ایجنٹ بنایا، انہوں نے اپنے آقاؤں کے کہنے پر سندھو دیش کے ساتھ گٹھ جوڑ کر لیا۔پی ایس پی سربراہ نے کہاکہ 4 دنوں میں رینجرز پر 4 حملے ہوئے، جن میں رینجرز اہلکار اور شہری شہید اور زخمی ہوئے، ایم کیو ایم پاکستان کا بھی وہی پرچم ہے اور ایم کیو ایم لندن کا بھی وہی پرچم ہے۔مصطفی کمال نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت اندرونِ سندھ سے بھی مخلص نہیں، یہاں حالات ایسے نہیں تھے، انہوں نے کراچی کو بھی لاڑکانہ بنا دیا ہے۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم لندن کے سابق رہنما محمد انور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جماعت کا بھارت سے رقم لینے کا معاملہ حقیقت ہے۔محمد انور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت سے تعلقات کے حوالے سے صرف مجھے الزام دینا سراسر غلط ہے، 90 کی دہائی کی ابتدا میں ندیم نصرت نے بھارتی سفارت کار سے میری ملاقات کرائی، بھارتی سفارت کار سے پارٹی کے حکم پر وسطی لندن میں ملاقات کی تھی۔انہوں نے بھارت سے پیسے لینے کی بات کو حقیقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت سے پیسے لے کر ہمیشہ پارٹی قیادت کو دیے، بھارت سے لی گئی رقم کا ایک روپیہ بھی زندگی بھر

اپنی ذات پر خرچ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ میرا ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل سے کسی بھی قسم کا تعلق نہیں ہے، ڈاکٹر عشرت العباد کو بھی ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات میں شامل کرنا چاہیے، عشرت العباد کے ایم آئی سکس کے حوالے سے میری تصاویر کے بارے میں دعویٰ بے بنیاد ہے۔سابق رہنما ایم کیو ایم لندن نے کہا کہ میرے والد نے پاکستان کیلئے جیل کاٹی، سسر بانیان پاکستان میں شامل تھے، حقائق سامنے لانے کیلئے پاکستانی حکام کے

ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہوں، ہمیشہ پاکستان کی خدمت کرنے کی کوشش کی۔ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو ذلیل کر کے پارٹی سے نکالا گیا، معطل کرنے کا مقصد ہی ذلیل کرنا تھا، قتل وغارت کے تمام کاموں میں ایم کیو ایم پاکستان ملوث تھی، کراچی میں قتل و غارت کرنے والے آج معزز بنے بیٹھے ہیں۔محمد انور نے کہا کہ ایم کیو ایم کے“پارساؤں ”کی کارستانیوں کا الزام مجھ پر دھرنا ناقابل برداشت ہے، ڈاکٹر عمران فاروق کے ساتھ میرے

اچھے تعلقات تھے، عمران فاروق کے قتل میں میرے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت پولیس کے پاس نہیں کیونکہ میں ملوث ہی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ اگرمیں عمران فاروق قتل میں ملوث ہوں تو برطانیہ اور پاکستان کی ایجنسیاں ثبوت سامنے لا کر ایکشن لیں، خالد شمیم کے مجھ پر ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے حوالے سے الزامات مضحکہ خیز ہیں، خالد شمیم سے نہ کبھی ملا نہ اسے جانتا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو توڑنے کی دشمنوں کی خواہش کو بانی متحدہ نے خود پورا کر دیا۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…