جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

لاہوریوں نے ٹریفک سگنل توڑنے کی عادت نہ چھوڑی ساڑھے پانچ ماہ میں6 لاکھ سے زائد چالان ،بھاری جرمانہ قومی خزانے میں جمع

datetime 21  جون‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) لاہوریوں نے ٹریفک سگنل توڑنے کی عادت نہ چھوڑی، شہرمیں کیمروں سے مانیٹرنگ اور ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کے لیے وارڈنز کی موجودگی بھی شہریوں کے مزاج کو نہ بدل سکی۔تفصیلات کے مطابق پہلے ساڑھے پانچ ماہ میں سیف سٹی اتھارٹی نے6 لاکھ 16 ہزارسے زائد چالان جاری کردیئے۔

شہرمیں روزانہ لاکھوں کی تعداد میں گاڑیاں سڑکوں پررواں دواں رہتی ہیں، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے مینول کے ساتھ ساتھ کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے لیکن شہری پھر بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے بازنہیں آتے۔سیف سٹی کے اعداد و شمار کے مطابق پہلے ساڑھے پانچ ماہ کے دوران 3 لاکھ 40ہزار گاڑیوں،2 لاکھ 58 ہزار موٹرسائیکل و رکشا،9 ہزار کمرشل گاڑیوں کو چالان بھیجے گئے، جس کے نتیجے میں 4 کروڑ22 لاکھ 76 ہزار 400 روپے جرمانہ قومی خزانے میں جمع کرایا گیا جبکہ گزشتہ سال 25 کروڑسے زائد جرمانے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی۔مشکلات سے بچنے کے لئے شہری مقررہ تاریخ تک ای چالان کی ادائیگی یقینی بنائیں۔دوسری جانب ٹریفک پولیس کی ناقص کار کردگی شہریوں کے لیے اچھی ثابت ہوئی، نئے مالی سال میں ٹریفک پولیس کیلئے چالان کرنے کا ہدف کم کر دیا گیا۔ رواں مالی سال میں ٹریفک پولیس کو چالان کرنے کی مد میں چار ارب بیس کروڑ روپے کا ہدف دیا گیا تھا جس کو ٹریفک پولیس پورا نہ کر سکی اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس کی جانب سے دو ارب پچاس کروڑ روپے کے چالان کیے گئے۔ حکومت نے نئے مالی سال میں ٹریفک پولیس کو تین ارب ساٹھ کروڑ کے چالان کرنے کا ہدف دیا ہے۔ ٹریفک پولیس اب قوانین کی خلاف ورزی پر چالان تو کرئے گی تاہم اب کارکردگی دکھانے کے لیے کیے جانے والے چالان کم ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…