لاہور(این این آئی) جوہر ٹائون میں ایل ڈی اے اور پولیس نے معذور بچوں کا گھر گرا دیا، معذور بچے گھر توڑنے کے وقت چارپائیوں پر لیٹے دہائیاں دیتے رہے۔جوہر ٹائون کے ایک گھر میں والدین اپنے 3 معذور بچوں کیساتھ رہائش پذیر تھے جہاں ایل ڈی اے عملے اور پولیس اہلکاروں نے ان کے گھر کو گرا دیا، معذور بچوں کی گھر توڑنے کے دوران دہائیوں کی فوٹیج سوشل میڈیا
پر وائرل ہوگئی۔ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے پلاٹ کا قبضہ واگزار کروانے کے دوران معذور بچوں کو تکلیف دینے کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے کو تحقیقات کے بعد ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے، ایل ڈی اے کے مطابق ابتدائی رپورٹ کیمطابق کیو بلاک جوہر ٹاون میں واگزار کروایا جانے والا پلاٹ نمبر 950 ادارے کی ملکیت ہے۔