لاہو (این این آئی)پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کے 31 سالہ کھلاڑی محمد عرفان انتقال کر گئے۔ہیڈ کوچ پاکستان ڈیف ٹیم عمر فیاض نے بتایا کہ محمد عرفان کچھ عرصے سے علیل تھے اور وہ اتوار کو خالق حقیقی سے جاملے۔ ہیڈ کوچ عمر فیاض نے بتایا کہ محمد عرفان نے 2007 ایشیا کپ میں پہلی مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کی اور وہ 13 برس سے پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے۔