(ن) لیگ نے پاکستان معیشت کو گرہن زدہ کر دیا فیاض الحسن چوہان پھٹ پڑے ، بہت کچھ کہہ دیا

21  جون‬‮  2020

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کی ہنستی بستی معیشت کو گرہن زدہ کر دیا ہے،(ن) لیگ کے لگائے ہوئے معاشی گرہن کو پی ٹی آئی وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں ہٹانے کی تگ و دو کر رہی ہے۔

اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں کسی قسم کا نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن بالخصوص پاکستان مسلم لیگ ن کا بجٹ پر واویلا سمجھ سے بالاتر ہے۔ لیگی قائدین کو اپنے ادوار کے بجٹ میں لگائے گئے ٹیکسوں پر بھی ایک نظر ڈالنی چاہیئے۔ ن لیگ نے دو ہزار چودہ۔پندرہ میں ہوٹلز پر سولہ فیصد صوبائی سیلز ٹیکس عائد کیا۔ بزدار حکومت نے ہوٹلز پر ٹیکس ریٹ سولہ سے پانچ فیصد فیصد کیا ہے۔وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ دو ہزار پندرہ اور دو ہزار سولہ میں لیگی حکومت نے دو درجن سے زائد سروسز پر ٹیکس لگائے۔ دو ہزار سترہ ۔اٹھارہ میں ن لیگ نے سروسز پر سیلز ٹیکس کی شرح میں چوراسی فیصد اضافہ کیا۔ بالواسطہ ٹیکس ہونے کی وجہ سے سروسز سیلز ٹیکس نچلے طبقے کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔ لیگی دور کے برعکس بزدار حکومت نے بیس سے زیادہ سروسز پر ٹیکس میں چھوٹ دی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…