پاکستان میں پھنسے 748 بھارتیوں کی واپسی ،شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی

21  جون‬‮  2020

لاہور (این این آئی) کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں مقیم 748 بھارتی شہریوں کی واپسی کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت یہ بھارتی شہری 25 جون سے 3 مرحلوں میں واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت جائیں گے۔کوروناوائرس کی وجہ سے پاکستان میں مقیم بھارتی شہریوں کو بھارتی سفارتخانے کی طرف سے 23 جون کو واہگہ بارڈر کے راستے واپسی کے لئے تیار رہنے کی

ہدایات جاری کی گئی تھیں تاہم اب بھارتی شہریوں کی واپسی کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔وزارت داخلہ کی طرف سے پاکستان رینجرز پنجاب کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں مقیم 748 بھارتی شہری 3 مرحلوں میں واہگہ بارڈر کے راستے واپس جائیں گے۔ ان بھارتی شہریوں کی فہرست بھی متعلقہ حکام کو فراہم کردی گئی ہے، مراسلے کے مطابق 250 بھارتی شہریوں کا پہلا گروپ 25 جون کو واپس جائے گا، اسی طرح مزید 250 بھارتی شہری 26 اور 248 بھارتی شہریوں کا تیسرا گروپ 27 جون کو واپس لوٹ جائے گا۔بھارتی شہریوں کی واپسی کے لیے 25 سے 27 جون تک واہگہ بارڈرکو خصوصی طورپرکھولاجائے گا۔ جبکہ اس بارے کسٹم اور امیگریشن حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا،ان محکموں کا عملہ 3 دنوں میں خصوصی طورپر واہگہ بارڈر پہنچے گا۔پاکستان سے واپس جانیوالے بھارتی شہریوں کو 14 دن کے لئے قرنطینہ میں رکھاجائیگا، مقبوضہ جموں کشمیر،ہریانہ اورہماچل پردیش کے شہریوں کو ان کی ریاستوں میں ہی کورنٹائن میں رکھاجائے گا۔دوسری طرف بھارت میں پھنسے بھارت میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی واپسی بارے کوئی شیڈول سامنے نہیں آیا ہے۔ بھارت سے اب تک 250 سے زائد پاکستانی شہری واپس آچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…