اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور میں صدر بازار کے کرسچن محلہ کے رہائشی 20 سالہ جونٹی جوزف نے پب جی گیم سے منع کرنے پر موت کو گلے لگا لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جونٹی جوزف کا ویڈیو گیم کی وجہ سے والد سے گزشتہ رات جھگڑا ہوا۔ والد نے اسے ڈانٹا اور ہر وقت موبائل پر پب جی کھیلنے سے منع کیا جس کے بعد وہ ناراض ہو کر اپنے کمرے میں چلا گیا۔
اگلی صبح جونٹی جوزف نے اپنے کمرے میں اپنی جان لے لی۔تھانہ شمالی چھاؤنی کے ایس ڈی پی او ندیم یاسین نے کہا جونٹی جوزف ایف سی کالج میں سیکنڈ ائیر کا طالب علم تھا، دوسرے نوجوانوں کی طرح اسے بھی موبائل فون پر ‘پلئیر ان نون بیٹل گراؤنڈز’ کھیلنے کا شوق تھا۔ مگر یہ شوق اس کی جان لے گیا۔ندیم یاسین نے بتایا کہ پولیس نے جونٹی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوانا چاہا مگر والدین عدالت سے آرڈر لے کر آگئے کہ وہ پوسٹ مارٹم نہیں کروانا چاہتے نہ وہ اس سلسلے میں کوئی قانونی کارروائی چاہتے ہیں۔ جس کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔دوسری جانب متعلقہ تھانے کے ایس ایچ اومظہر کے والد نے بتایا کہ جونٹی کی صدر کینٹ میں اپنی ہئیر ڈریسنگ کی دکان بھی تھی، یہ سارا دن دکان پر رہتا تھا اور شام کو گھر آتا تھا اور موبائل پر ہر وقت گیمزکھیلتا تھا، جمعہ کی رات بھی یہ دیر رات تک موبائل پر گیم کھیل رہا تھا جس پر والد سے اس کاجھگڑا ہوا انہوں نےنے منع کیا اور جونٹی ناراض ہو کر اپنے کمرے میں چلا گیا اور بعد میں اپنے ہاتھوں اپنی جان لے لی۔