اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

بلوچستان اسمبلی بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے انتہائی پرامن اور منفرد احتجاج

datetime 21  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان اسمبلی بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے حذب روایت احتجاج تو کیا گیا لیکن اس بار احتجاج کا طریقہ کار مختلف تھا اپوزیشن نے اس بار نہ تو بجٹ کی کاپیاں پھاڑیں نہ شورشرابا اور نہ ہی نعرے بازی کی آرام سے احتجاج کرتے ہوئے بجٹ کی کچھ کاپیاں اسپیکر کی ڈیسک پررکھیں اور واک آئوٹ کر گئے لیکن بجٹ کی اصل دستاویزات جو کہ پی ایس ڈی پی کی بک تھی وہ اپنے ہمراہ لے گئے تاکہ اس میں دیکھ سکیں اپوزیشن ارکان کی تجویز کردہ اسکیمات کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا ہے یا نہیں

واضح رہے کہ اپوزیشن ارکان نے گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے ریڈ زون کے قریب دھرنے بھی دیئے تھے جس کے بعد باوثوق ذرائع بتاتے ہیں کہ اپوزیشن کی بیشتر اسکیمات کو پی ایس ڈی پی میں شامل کر دیا گیا تھا اور اپوزیشن کے ہر رکن کو 13 تیرا کروڑ روپے کی اسکیمات منظور بھی کر لی گئی تھیں یہی وجہ تھی کہ گزشتہ روز بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے مہذبانہ کردار ادا کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ نیم رضا مندی اختیار کرتے ہوئے میڈیا اور عوام کو محض دکھانے کے لئے اپنا احتجاج کیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…