پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

سیوریج کے نمونوں سے کرونا وائرس کا پتہ چلانے کا فیصلہ، اس ٹیسٹ سے کیا کچھ پتہ چل سکے گا؟

datetime 20  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور واسا مل کر پولیو کی طرح کرونا وائرس کے نمونے سیوریج سے لیں گی، سیوریج ٹیسٹ کے ذریعے پتہ چلے گا کہ کس محلے میں کتنا وائرس پھیلا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور واسا کے درمیان پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت پولیو کی طرح کرونا وائرس کے نمونے بھی سیوریج سے لیے جائیں گے۔

لاہور کے 30 علاقوں سے سیوریج کے نمونے لے کر آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا، سیوریج ٹیسٹ کے ذریعے پتہ چلے گا کہ کس محلے میں کتنا وائرس پھیلا۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ اسمارٹ سیمپلنگ کے ذریعے آبادی کے لحاظ سے کم ٹیسٹ کیے گئے، اسمارٹ لاک ڈاون میں لوگوں کو علاقے بند کرنے پر تحفظات ہیں۔پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی واسا سے مل کر سائنٹفک اسٹڈی کرنے جا رہی ہے، پنجاب حکومت کو بھی سائنٹفک اسٹڈی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا کیسز کا گراف تیزی سے بلند ہوتا جا رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 6 ہزار 604 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار 666 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس سے مزید 153 اموات ہوئیں، مجموعی طور پر اموات کی تعداد 3 ہزار 382 ہوگئی ہے۔گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں کرونا سے اموات کی شرح 13 سے بڑھ کر 15 فیصد ہو چکی ہے، جبکہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 778 ہوگئی ہے۔ لاہور کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور واسا کے درمیان پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت پولیو کی طرح کرونا وائرس کے نمونے بھی سیوریج سے لیے جائیں گے۔لاہور کے 30 علاقوں سے سیوریج کے نمونے لے کر آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…