منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

طارق عزیز نےجاتے جاتےکیا کہا اور کن اشعار کے ذریعے کسے خراج تحسین پیش کیا؟ آخری ویڈیو منظرعام پر

datetime 18  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف میزبان طارق عزیز گزشتہ روز چل بسے ،اپنے آخری ویڈیو پیغا م میں طارق عزیز مرحوم نے کرونا کے خلاف لڑنیوالے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دیکھتی آنکھو! سنتے کانو! پاکستان کے عظیم ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف ، نرسز، آپ سب کو طارق عزیز کا سلام پہنچے۔

آج کل جہاں بھی جائیں، ایک ہی بات سننے کو ملتی ہے کہ یہ کرونا وائرس کب ختم ہوگا؟ اسکے بارے میں ابھی کچھ کہہ نہیں سکتا، لیکن پاکستان کے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف ، نرسز نے جس جوانمردی سے اسکا مقابلہ کیا ہے وہ قابل داد ہے، اور یہ جس طرح اس بیماری سے لڑرہے ہیں، یہ انشاء اللہ کامیاب وکامران ہوں گے۔طارق عزیز نے اپنے ویڈیو پیغام میں اشعار سناکر پاکستان کے عظیم ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف ، نرسز کو خراج تحسین پیش کیا، اشعار کچھ یوں تھے۔

سنو اے مسیحا نفساں
لہو میں بھیگے تمام موسم
گواہی دیں گے کہ تم کھڑے تھے
وفا کے رستے کا ہر مسافر
گواہی دے گا
کہ تم کھڑے تھے
سحر کا سورج گواہی دے گا
کہ جب اندھیرے کی کوکھ میں سے نکلنے والے یہ سوچتے تھے
کہ کوئی جگنو نہیں بچا ہے
تو تم کھڑے تھے
تمہاری آنکھوں کے طاقچوں میں
جلے چراغوں کی روشنی نے
نئی منازل ہمیں دکھائیں، نئے دئیے ہم نے جلائے
تمہارے چہرے کی جھریوں نے
ھے ولولوں کو نمود بخشی
طارق عزیز نے آخر میں کہا کہ آپکی محنت جس انداز سے رنگ لارہی ہے، انشاء اللہ! یہ مرض پاکستان سے ختم ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…