جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

’’طارق عزیز کا انتقال، تدفین کیسے کی جانی چاہیے؟‘‘ عوام نے حکومت سے بڑی درخواست کر دی

datetime 17  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نامور شخصیت طارق عزیز سے محروم ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق طارق عزیز طبعیت ناساز رہنے کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے انتقا کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ایش ٹیگ طارق عزیز کا آغاز کیاجو دیکھتے ہیں دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی موت پر گہرے دکھ اور پاکستان کا بڑا نقصان قرار دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ان کا خلا کوئی دوسرا پورا نہیں کر سکتا ۔

طارق عزیز کی وفات کی خبر آتے ہی سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ طارق عزیز ٹرینڈ کرنے لگا اور صارفین نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتی ہوئے نیلام گھر شو سے وابستہ اپنی یادوں کا تذکرہ بھی کیا۔صارف فرخ شہزاد نے لکھا کہ ’میں یہ کہنا چاہوں گا کہ آج ہم سب نے اپنے بچپن کا کچھ حصہ کھو دیا۔سلمان صوفی فاؤنڈیشن کے بانی سلمان صوفی نے لکھا: ‘طارق عزیز جدید دور کے کوئز شوز کے بانی تھے۔ انھوں نے بہت سے لوگوں کو خوش کیا اور صرف یہی چیز اہمیت رکھتی ہے۔‘موسیٰ چیمہ نے لکھا کہ ’ایک ایسا لیجنڈ دنیا سے چلا گیا جو اپنی ذات میں خود ایک دنیا تھا۔ایک اور صارف محمد افضل نے لکھا کہ فنون لطیفہ میں انکی خدمات کے اعتراف کی خاطر مرحوم کی تدفین قومی پرچم میں کی جائے۔قبل ازیں معروف ٹی وی میزبان طارق عزیز انتقال کرگئے ہیں۔اثنا طارق عزیز نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے پروگرام نیلام گھر سے شہرت پائی، انہوں نے کئی سال تک اس پروگرام کی میزبانی کی۔طارق عزیز پاکستان کے پہلے نیوز کاسٹر تھے، انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔میزبان طارق عزیز رکن قومی اسمبلی بھیرہے، وہ 1997 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔طارق عزیز 28 اپریل 1936 کو جالندھرمیں پیدا ہوئے، انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا اور 40 سال تک پروگرام نیلام گھر کی

میزبانی کی۔ان کی پہلی فلم ’انسانیت‘ 1967 میں ریلیز ہوئی اور انہوں نے سالگرہ، قسم اس وقت کی، کٹاری، چراغ کہاں روشنی کہاں، ہار گیا انسان میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔معروف اداکار و میزبان طارق عزیز نےاردو اور پنجابی میں شاعری بھی کی۔ طارق عزیز کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 1992 میں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔طارق عزیز کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے

پی ٹی وی کی پہلی اناؤنسمنٹ کی اور کریئر پہلے سے آخری دن تک پی ٹی وی کے ساتھ وابستہ رہے۔ان کی وفات پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے افسوس کا اظہار کیا اور ان کی وفات کو قومی نقصان قرار دیا ہے۔طارق عزیز کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر طارق عزیز ایش ٹیگ ٹرینڈ بن گیا ۔صارف فرخ شہزاد نے لکھا کہ ’میں یہ کہنا چاہوں گا کہ

آج ہم سب نے اپنے بچپن کا کچھ حصہ کھو دیا۔سلمان صوفی فاؤنڈیشن کے بانی سلمان صوفی نے لکھا: ‘طارق عزیز جدید دور کے کوئز شوز کے بانی تھے۔ انھوں نے بہت سے لوگوں کو خوش کیا اور صرف یہی چیز اہمیت رکھتی ہے۔‘موسیٰ چیمہ نے لکھا کہ ’ایک ایسا لیجنڈ دنیا سے چلا گیا جو اپنی ذات میں خود ایک دنیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…