اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف میزبان طارق عزیز کی نماز جنازہ بعد نماز عصر گارڈن ٹائون لاہور میں ادا کی جائیگی ، نجی ٹی وی کے مطابق وہ بھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے ، ان کی عمر 84سال تھی ، وہ کچھ عرصے سے علیل تھے ، وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹوئٹ میں طارق عزیز کی خدمات
کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی وفات کو بڑا سانحہ قرار دیا، معروف اداکارسہیل احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی نماز جنازہ سے پہلے ان کیلئے نشان امتیاز کا اعلان کیا جائے ، وہ ایک عظیم شخصیت تھے ، وہ پاکستان سے جتنا پیار کرتے تھے اس جیسا دوسرا کوئی نہیں ملتا۔ اللہ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔