اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مرحوم طارق عزیزنے 1997 کے انتخابات میں عمران خان کو لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے این اے 94 پرتقریبا ً44 ہزار ووٹ کی اکثریت سے ہرایا تھا۔ اس الیکشن میں انہوں نے نہ صرف عمران خان بلکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو بھی شکست دی تھی اور وہ 1997 سے 1999 تک رکن قومی اسمبلی رہے۔اسی حوالے سے چند سال قبل انہوں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بھی گفتگو کی تھی۔پروگرام میں طارق عزیز سے میزبان نے سوال کیا
کہ آپ نے 1997 کے انتخابات میںپی پی کے اہم رہنما اور عمران خان کو قومی اسمبلی کے انتخابات میں شکست دی تھی،وہ عمران خان کا پہلا الیکشن تھا۔ آپ کے خیال میں اس وقت ملک کے حالات کون بہتر کر سکتا ہے؟ طارق عزیز نے جواب دیا کہ ایک بندہ ایسا ہے جس سے مجھے امید ہو سکتی ہے اور وہ بندہ عمران خان ہے جسے میں نے شکست دی تھی عمران خان ایک سچے انسان ہیں ۔یاد رہے کہ طارق عزیز کا اب سے کچھ دیر پہلے لاہور کے مقامی ہسپتال میں انتقال ہوگیا ہے ۔