لاہور (آن لائن) سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر،سعودی ایئر لائنزنے پاکستان کیلئے اپنی ریلیف پروازوں کا آغاز کر دیا۔ ترجمان کے مطابق سول ایویشن اتھارٹی نے سعودی ائیرلائنز کی درخواست منظور کرتے ہوئے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سعودی ائیرلائنز نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فلائیٹ آپریشن کی اجازت مانگی تھی،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 16 جون سے فلائیٹ آپریشن شروع کرنے کی اجازت دے دی، ترجمان نے بتایا کہ سعودی ائیر لائنز پاکستانیوں کی وطن واپسی
کیلئے 16 سے 20 جون تک 6 فلائیٹ آپریٹ کرے گی۔16 جون کوریاض سے اسلام آباد اورجدہ سے لاہورفلائیٹ پاکستانیوں کو واپس لے کر آئی۔آج سترہ جون اور بیس جون کو بھی پاکستانیوں کو لے کرجدہ سے فلائیٹ اسلام آباد پہنچے گی۔ آج سترہ جون کو سعودیہ میں پھنسے پاکستانی ریاض سے کراچی پہنچیں گے۔ کل اٹھارہ جون اور بیس جون کو جدہ اور ریاض سے فلائیٹ پاکستانیوں کو لے کر پشاور پہنچے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ائیرپورٹ پہنچنے پر کسی جہاز کے عملے کو اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔