اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت کی جانب سے گزشتہ روز بجٹ پیش کیا گیا جس میں افیون کی فیکٹری لگانے کے لیے 100 ملین مختص کیے گئے ۔بجٹ دستاویزات کے مطابق چولستان میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے 5 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔پنجاب حکومت نے تمام ڈیویژنل ہیڈکوارٹرز میں پناہ گاہیں تعمیر کرنے کے لیے شعبۂ سوشل ویلفیئر کے لیے 100 ملین روپے رکھ دیئے۔سیاحت کے لیے مجموعی طور پر 2530ملین روپے رکھے گئے ہیں۔
کیبل کار اور چیئر لفٹ کی اپ گریڈیشن کے لیے 100 ملین، سیاحت کے لیے 400 ملین اور ورلڈ بینک کے تعاون سے سیاحت کے فروغ کے لیے 2030 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔شعبہ آرکیالوجی کے لیے 300 ملین جبکہ اوقاف کے لیے 170 روپے رکھے گئے ہیں۔بورڈ آف ریونیو کے لیے 858 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے لیے 466 ملین روپے رکھے گئے ہیں جس میں اراضی سینٹرز کی تعمیر اور سافٹ ویئر کی اپ گریڈیشن ہو گی۔