جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

میرے والد کی طبیعت روز بروزخراب ، وہ خود ڈاکٹر ہیں اور اس وقت آئی سی یو میں داخل ہیں پلیز آپ سب لوگ کرونا کو مذاق نہ سمجھیں، بیٹی کی زارو قطار روتےہوئے سب سے اپیل

datetime 16  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی وبا کورونا کو مذاق نہ سمجھیں۔ کورونا سے متاثرہ ڈاکٹر کی بیٹی نے یہ پیغام دیتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لیں۔ ویڈیو میں روتے ہوئے متاثرہ ڈاکٹر کی بیٹی کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ میرے والد ڈاکٹر ہیں اور کورونا کا شکار ہو کر اس وقت آئی سی یو میں ہیں، میرے والد کی طبیعت ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہوتی جا رہی ہے۔

تمام افراد اپنے بچوں اور والدین کا خیال رکھیں۔پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے اپنے والد کیلئے دعا کی اپیل کی ہے جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ میرے والد بالکل صحت مند انسان تھے، انہیں کسی قسم کی کوئی بیماری نہیں تھیں، انہیں ایک دم کورونا لگا جس کے بعد آج وہ آئی سی یو میں ہیں۔بتایا گیا ہے کہ متاثرہ ڈاکٹر کا نام ڈاکٹر نور محمد سومرو ہے جو کہ سول ہسپتال میں کینسر وارڈ کے انچارج ہیں جو کہ اب کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…