اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا حکومت کا سیاحتی شعبہ کھولنے کا فیصلہ، سیاحوں کیلئے ہدایات جاری

datetime 16  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے ایس او پیز کے تحت سیاحت کے شعبے کو کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔دستاویزات کے مطابق غیر ملکی سیاحوں کا کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا، ہوٹل انتظامیہ سیاحوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایت کرے گی۔ہوٹل اور گیسٹ ہائوس میں آنے والوں کا ٹیمریچر چیک کیا جائے گا، سیاحوں کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کا جراثیم کش اسپرے کیا جائیگا،

ڈرائیورز کے لیے ہینڈ گلووز اور ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔دستاویز کے مطابق ماسک کے بغیر کسی سیاح کو ہوٹل میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، ہوٹل اسٹاف بھی ماسک پہننے کا پابند ہوگا۔ہوٹل اور گیسٹ ہائوس کے سنگل روم میں 2 جبکہ ڈبل روم میں 4 سے زیادہ لوگوں کو ٹھہرایا نہیں جائے گا، ہوٹل اور گیسٹ ہائوس انتظامیہ سماجی فاصلے کو یقینی بنائے گی۔دستاویز کے مطابق ٹور آپریٹرز سیاحوں کو ایس او پیز سے متعلق آگاہ کریں گے، ٹور آپریٹرز سیاحوں کو تفریحی مقامات پر ہسپتالوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔اِس ضمن میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ کورونا صورتحال کی وجہ سے سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔محمود خان نے کہا کہ صوبائی کابینہ سے ایس او پیز کی منظوری لی گئی ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مقامی سطح پر کمیٹیاں بنائی گئیں ہیں۔  غیر ملکی سیاحوں کا کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا، ہوٹل انتظامیہ سیاحوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایت کرے گی۔ہوٹل اور گیسٹ ہائوس میں آنے والوں کا ٹیمریچر چیک کیا جائے گا، سیاحوں کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کا جراثیم کش اسپرے کیا جائیگا، ڈرائیورز کے لیے ہینڈ گلووز اور ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔دستاویز کے مطابق ماسک کے بغیر کسی سیاح کو ہوٹل میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، ہوٹل اسٹاف بھی ماسک پہننے کا پابند ہوگا۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…