سانگھڑ (این این آئی)ایس ایس پی سانگھڑ اور ان کی فیملی میں مہلک وبا کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمران الحسن خواجہ کے مطابق ایس ایس پی عثمان غنی صدیقی ، ان کی اہلیہ اور 3 بچوں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ
کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایس ایس پی عثمان غنی اور ان کی فیملی نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔واضح رہے کہ صوبے کی پولیس کے 758 پولیس افسران اور اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جس میں سے 8 اہلکار شہید جب کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 194 ہے۔