راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، واضح رہے کہ شیخ رشید احمد کورونا وائرس کا شکار ہیں۔ ہفتے کی شام سے ان کی طبیعت خراب بھی جس کی وجہ سے انہیں سی ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی منتقل
کر دیا گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے تشویشناک خبر دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کو طبیعت زیادہ بگڑنے پر سی ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں دو روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔