ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

پلازمہ فروخت کرنے کا نیا کام شروع،کورونا سے صحت یاب ہونے والے شخص نے پلازمہ کتنے لاکھ میں فروخت کیا؟ بے حسی کا انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 13  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریض نے کورونا سے متاثرہ مریض کو اپنا پلازمہ آٹھ لاکھ میں ڈونیٹ کر دیا۔ سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ وائرل ہے، جس کی شہ سرخی آٹھ لاکھ میں پلازمہ دی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ اپنا پلازمہ رضاکارانہ ڈونیٹ کریں تاکہ کسی اور انسان کی زندگی بچائی جا سکے۔

ایسے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے شخص نے جو اس بیماری کی شدت سے گزرا ہے، اسے احساس ہے کہ اس بیماری میں کتنی تکلیف اور کرب ہے لیکن اس نے کسی دوسرے کے لئے کوئی احساس نہیں کیا۔ وہ یہ بھول گیا کہ اس کو دی گئی صحت اللہ کی طرف ہے۔ وہ ٹھیک ہوتے ہی سب کچھ بھول گیا، یہ واقعہ کے ٹی ایچ ہسپتال میں پیش آیا ہے جہاں صحت یاب ہونے والے مریض نے متاثرہ مریض کو آٹھ لاکھ میں اپنا پلازمہ ڈونیٹ کیا ہے۔ بحیثیت قوم یہ ہمارے لئے شرم کا مقام ہے، ہم نے ماسک اور سینی ٹائزر تک ذخیرہ کئے، ہم نے پٹرول ذخیرہ کرکے بحران پیدا کر دیا۔ ہم نے Ticiuzumab کو ذخیرہ کرکے اس کی قیمت بیس ہزار سے تین لاکھ تک پہنچا دی۔ جہاں ہر طرف کورونا وائرس سے تشویش ہے ہرطرف کاروبار بند ہے، غریب، دیہاڑی دار کے حالات خراب ہیں، کئی گھروں میں فاقے ہیں، سب تک حکومت کی امداد بھی نہیں پہنچ پا رہی، ایسے میں ہم نے ایک نیا کاروبار شروع کیا ہے، جی ہاں! پلازمہ فروخت کرنے کا کام، ہم اپنے آپ کو زندہ قوم کہتے ہیں، قومیں تو ایسے موقع پر بہت قربانیاں دیتی ہیں اور ہم پلازمہ پیسوں میں دے کر قربانی دے رہے ہیں۔ اللہ ہمارے ملک کی عوام کی جان  موذی اور مہلک وائرس سے چھڑا دیں، آمین۔ واضح رہے کہ ملک میں آج کورونا سے مزید 55 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2551 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 132405 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک پنجاب میں کورونا سے 938 اور سندھ میں 793 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 642 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 80، اسلام آباد 71، گلگت بلتستان میں 16 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…