راولپنڈی (این این آئی)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ چلانے والا سید عاصم اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا ۔ ہفتہ کو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سید عاصم کی وفات پر اظہار افسوس اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ عاصم ایک دیانتدار، محنتی اور مخلص ساتھی تھا،اللہ اس کے درجات بلند کرے۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ عوامی مسلم لیگ اور میرے سوشل میڈیا
اکاونٹ کی تشہیر کیلئے سید عاصم کی خدمات قابل تحسین ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ عاصم کی ذاتی دلچسپی ،محبت اور خلوص سے میرے ٹویٹر فالورز کی تعداد پچاس لاکھ سے اوپر پہنچ گئی۔سید عاصم رضارانہ طورپرشیخ رشید احمد کا سوشل میڈیا اکائونٹ چلا رہا تھا،اسی نے اکائونٹ بھی بنایا تھا،کراچی کے رہائشی سید عاصم نے اپنے لواحقین میں ایک بیوی اور تین بچے چھوڑے ہیں، ان کی عمر چالیس برس تھی۔