اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

شوگر ملز چینی 70 روپے فی کلو بیچنے پر تیار ،قیمت رضاکارانہ ہے، مستقل نہیں،ایسوسی ایشن نے واضح کردیا

datetime 13  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے چینی 70 روپے فی کلو فروخت کرنے کے لیے تیار ہیں، حکومت عوام کو 70 روپے فی کلو چینی فروخت کرنے کے اقدامات کرے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے چینی کمیشن کی رپورٹ کو عدالت میں چیلنج کیا گیا، ہماری درخواست پر عدالت نے ایک عبوری حکم جاری کیا۔خط میں بتایا گیا کہ ملک کی سالانہ چینی کی کھپت 52 لاکھ ٹن کے قریب ہے جو 2 ہفتوں کیلئے 2 لاکھ ٹن بنتی ہے، بنائی جانے والی چینی میں نان کمرشل صارفین کا حصہ 30 فیصد ہےجوکہ 60 ہزار ٹن بنتا ہے۔خط میں بیان کیا گیا ہے کہ عدالت کی جانب سے عام صارفین کے لیے چینی 70 روپے فی کلو فراہمی کا حکم دیا گیا جس کی ہم پاسداری کر رہے ہیں۔حکومت سے درخواست ہے کہ 60 ہزار ٹن چینی 70 روپے فی کلو پر اٹھانے اور اسے عوام تک پہنچانے کے اقدامات کرے۔شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اپنے خط میں لکھا کہ شوگر ملز چینی کی اس قیمت پر رضاکارانہ طور پر فراہمی یقینی بنا رہی ہے لہذا چینی کی پیداواری لاگت کو دیکھتے ہوئے یہ قیمت مستقل طور پر قابل عمل نہیں ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…