کراچی (این این آئی)ہیماٹالوجسٹ ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ کورونا کے علاج کیلئے ٹوسیلوزیماب انجکشن کی نسبت پلازمہ تھراپی بہترہے ، ٹوسیلوزیماب انجکشن مہنگا اور اسکے سائیڈایفیکٹ بھی ہیں جبکہ پلازمہ کا صرف 1فیصدسائیڈایفیکٹ ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرشمسی نے کہاکہ کوروناکے علاج کیلئے ٹوسیلوزیماب انجکشن کی نسبت پلازمہ تھراپی بہترہے،
ٹوسیلوزیماب انجکشن،تجرباتی دوائیں قوت مدافعت پراثراندازہوتی ہیں، ٹوسیلوزیماب انجکشن مہنگااور اسکے سائیڈایفیکٹ بھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پلازمہ تھراپی سے80فیصدسنجیدہ مریض صحت یاب ہورہے ہیں، اس کاصرف 1فیصدسائیڈایفیکٹ ہے جس سیالرجی ہوتی ہے، پلازمہ تھراپی قدرت کابنایانظام ہے جس میں اینٹی باڈیزموجودہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوروناوائرس کے20لاکھ تک کیس جاسکتے ہیں، کوروناوائرس کب تک رہے گاکچھ کہانہیں جاسکتا، ویکسین پر انحصارنہیں کیا جاسکتا کوئی پتہ نہیں کب مارکیٹ میں آئے۔ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہاکہ ملک بھرمیں ایک لاکھ سے زائد افراد کورونا کاشکار ہیں35 ہزارصحت یاب ہوچکے ہیں، کورونا کو شکست دینے والے شخص سے 9سو سے ایک ہزار ایم ایل پلازمہ نکالا جاتا ہے، فی الحال ابھی تک کسی بچے کو پلازمہ لگانے کی ضرورت نہیں پڑی۔