بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

رواں سال حج روایتی حج نہیں ہو گا،حج کے متعلق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے اہم اعلان کر دیا

datetime 11  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ حج ادائیگی کیلئے مختلف امکانات پر تفصیلی غورکر رہے ہیں، سعودی حکومت کا فیصلہ 15 جون تک متوقع ہے۔ وہ حج مشاورتی اجلاس کی صدارت کے دوران کررہے تھے۔ مشاورتی اجلاس میں سیکرٹری مذہبی امور سمیت وزارت کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی جی حج جدہ ابرار مرزا، ڈائریکٹر مکہ ساجد منظور اسدی اور ڈائریکٹر مدینہ منورہ طارق رحمانی بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں حج 2020ء کی ادائیگی کے حوالہ سے تمام ممکنہ انتظامات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ اس سال ہونے والا حج روایتی حج نہیں ہو گا بلکہ کورونا وباء کی تناظر میں حجاج کرام کیلئے سعودی عرب اور پاکستان میں کئی حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے ڈی جی حج جدہ کو ممکنہ تخمینہ لگانے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا اگر سعودی عرب اپنے فیصلے میں حجاج کرام کی تعداد اور سفر حج کے دورانیہ میں کمی کرتا ہے تو اس سے حج پیکیج پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ اس سلسلہ میں عالمی ادارہ صحت نے سعودی حکام کو کیا حفاظتی اقدامات تجویز کئے ہیں؟ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کے مطابق صرف 20 سے 50 سال کے عازمینِ کرام کو سعودی عرب بھیجنے پر بھی مشاورت کی گئی۔ سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز احمد خان نے اجلاس میں کہا کہ وزارتِ مذہبی امور حج انتظامات کے حوالے سے ہر قسم کے ہنگامی حالات کیلئے تیار ہے۔ ہم اپنے حجاج کرام کے محفوظ حج کی ادائیگی کیلئے دن رات کام کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ بھی سعودی حکام اور دیگر مسلم ممالک سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ سعودی عرب حجاج کرام کی سہولت اورحفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین فیصلہ کرے گا۔ وزارت اور دفتر امورحجاج پاکستان کسی بھی ممکنہ فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی تمام تر تیاری جاری رکھیں۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ سعودی حکومت حج کا کرنے یا حج موقوف ہونے کا فیصلہ 15 جون تک متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…