لاہور (آن لائن) لاہور کے ضلعی حکام اور روٹی نان ایسوسی ایشن کی قیادت کے درمیان ہونیوالے مذاکرات کی ناکامی کے بعد ایسوسی ایشن نے شہر بھر میں 100 گرام وزنی سادہ روٹی کی قیمت چھ سے بڑھا کر آٹھ روپے کردی ہے جبکہ 120 گرام وزنی سادہ نان کی قیمت 12 روپے سے بڑھا کر 15 روپے کردی ہے۔ اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل کا کہنا ہے کہ اگر حکومت انہیں فائن آٹا سستے داموں فراہم کرتی ہے تو روٹی نان کا کاروبار کرنیوالے تندور
ماکان بھی روٹی اور نان کی قیمت کم کردیں گے۔ آفتاب گل کے مطابق تندرو مالکان گزشتہ کئی سالوں سے نقصان برداشت کر رہے ہیں لہذٰ وہ مزید نقصان برداشت نہیں کرسکتے جبکہ دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کو تندور مالکان کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے اور کہا کہ حکومت تندرو مالکان کو اضافہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔