اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے بھارت کواپنے کامیاب ’کیش ٹرانسفرپروگرام‘ کا طریقہ کارفراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ جس پروگرام کے فائدے اور شفافیت کو عالمی سطح پر بھی پزیرائی ملی اس سے آپ بھی فائدہ اٹھا ئیں ۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر وزیراعظم نے بھارت سے متعلق ایک رپورٹ شیئر کرائی جس کے مطابق بھارت کے 34 فیصد گھرانے حکومتی مدد کے بغیر ایک ہفتے سے زیادہ نہیں گزارسکیں گے اس پر وزیر اعظم
عمران خان نے بھا رت کی مدد کرنے اور نقد رقم کے کا میاب ترین پروگرام کیش ٹرانسفرپروگرام‘ کا طریقہ کارفراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کامیاب کیش ٹرانسفر پروگرام بھارت سے شیئر کرنا چاہتا ہوں جس پروگرام کے فائدے اور شفافیت کو عالمی سطح پر بھی پزیرائی ملی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے غریب خاندانوں کو کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے شفاف طریقے اورکامیابی سے 9 ہفتوں میں ایک کروڑسے زائد خاندانوں میں 120 ارب روپے تقسیم کئے۔