اسلام آباد (این این آئی)وزارت غذائی تحفظ میں 50 ملازمین کے ٹیسٹ پازیٹو آگئے جس کے بعد وزارت غذائی تحفظ کو دو دن کیلئے بند کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ ملازمین کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ۔
دیگر ملازمین بھی ضروری سرکاری امور گھر سے نمٹائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزارت کے عملے کی کل تعداد 90 ہے جن میں سے 50 کورونا پازیٹو ہیں ،وزارت کا ایک اہلکار کورونا کے باعث وفات پا چکا ہے ۔