اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر سید فخر امام نے کہاہے کہ ایران سے ایک دو ہفتوں میں مزید ٹڈی دل آسکتے ہیں ، سب سے زیادہ نقصان بلوچستان میں ہورہاہے ،33اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے،پاک آرمی کے ساتھ ملکر آٹھ ہزار ہیکٹر پر سپرے کرچکے ہیں،ہم سب ملکر ٹڈی دل کا مقابلہ کریں گے۔
یہاں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ٹڈی دل سے اس بار سب سے زیادہ نقصان بلوچستان میں ہورہا ہے، 33اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے ،آٹھ ہزار ہیکٹر پر سپرے کرچکے ہیں ،گیارہ سو پچیس افراد کی ٹیم سپرے کررہی ہے ،آرمی کے پانچ ہیلی کاپٹرز بھی سپرے کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ صوبوں سے ابھی نقصانات کی رپورٹ نہیں آئی۔ انہوں نے کہاکہ آٹھ ہزار فوجی کام کررہے ہیں ،تین لاکھ لٹر دوائی اور 4.1ملین ڈالر چین نے دیئے ہیں ،ایک سروے ہوتا ہے پھر آپریشن ہوتا ہے ،اس ٹڈی دل کا آغاز افریقہ سے شروع ہوا ہے ،ایران سے ایک دو ہفتوں میں مزید ٹڈی دل آسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دس گیارہ جہاز ہیں جو سپرے کررہے ہیں ،ہیلی کاپٹرز سپرے کے قابل بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں افغانستان سے ٹڈی دل داخل ہوا ہے ۔انہوںنے کہاکہ کل بیس سے پچیس ہزار ہیکٹر پر فضائی سپرے ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹڈی دل سے سب سے زیادہ خطرہ ایران سے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بیس ارب روپے مرکز اور صوبے ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے رکھ رہے ہیں،ہم سب ملکر ٹڈی دل کا مقابلہ کریں گے۔