ہسپتال مالکان کی پانچوں انگلیاں گھی میں، لوگوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے لگے ، کرونا مریض کے ساتھ کتنے پیسے لائیں ؟ معروف ہسپتالوں کی آڈیو کالز لیک

11  جون‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حال ہی میں کرونا سے متاثرہ شخص کے لواحقین کی 2 بڑے ہسپتالوں کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کی ریکارڈنگ منظر عام پر آئی ہے جس میں ہسپتال انتظامیہ کی ہدایت پر ہیلپ لائن پر موجود نمائندہ کس بے حسی کے ساتھ متاثرہ افراد کو ہسپتال کے نرخ نامے کا احوال بتاتا ہے۔

اس آڈیو کال میں ایک ہسپتال کا ٹیلیفونک نمائندہ کورونا کے مریض کو ایمرجنسی ہسپتال لانے کیلئے 10 لاکھ روپیہ سیکیورٹی ڈیپازٹ کی مد میں بتاتا ہے۔ ہسپتال نمائندے کے مطابق ایک دن کا ایک لاکھ روپیہ بنتا ہے جبکہ وینٹی لیٹر کی ضرورتپڑنے پر قیمت ڈیڑھ لاکھ تک جائے گی اور اگر مریض 10 روز سے زیادہ دیر تک زندہ رہ سکا تو پیسے 10 لاکھ سے بڑھ بھی سکتے ہیں۔ایک دوسرے بڑے ہسپتال سے دریافت کرنے پر ٹیلیفونک نمائندہ اپنے نرخ نامے کے مطابق بتاتا ہے کہ ہسپتال میں کورونا مریض کے لیے بیڈ چاہیے تو ایک روز کے ایک لاکھ35 ہزار دینا ہوں گے اور اگر آپ کے مریض کو وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑ گئی تو ایک دن کا معاوضہ ایک لاکھ70 ہزار تک بھی جا سکتا ہےاس کے علاوہ اس نمائندے نے بتایا کہ یہ تقریباً ایک دن کا تخمینہ ہے جبکہ اگر مریض کو داخلے کیلئے بیڈ میسر آجاتا ہےتو پھر داخلہ فیس سمیت پہلے روز آپ کو ڈھائی لاکھ کا ٹیکہ لگے گا اور اس کے بعد ایک دن کے ایک لاکھ 35 ہزار کے حساب سے پیسے دینا ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…