اسلام آباد (این این آئی)حکومت سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی ریٹرنز کے نان فائلرز کیلئے ٹیکس کی اعلیٰ شرح اور ٹیکس کی ادائیگی بہتر بنانے کیلئے سخت طریقہ کار متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ حکومت نے نان فائلرز کے لیے زائد ود ہولڈنگ ٹیکس متعارف کرویا تھا جس کے نیتجے میں ریونیو حاصل ہوا اور سالوں سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے لیے دستاویز تیار ہوئیں۔حکومت کی جانب سے
غیر رجسٹرڈ افراد کے لیے 17 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح سے معمولی سا زیادہ ٹیکس ریٹ متعارف کروانے کا امکان ہے۔مزید یہ کہ غیر رجسٹرڈ افراد اِن پٹ ٹیکس کریڈٹ حاصل کرنے میں ناکام رہیں گے۔حکومت کے اندر سے ایف بی آر پر دوسرے ٹیکس شیڈول کے تحت انکم ٹیکس میں استثنٰی برقرار رکھنے کے لیے سخت دباؤ اور مزاحمت پائی جارہی ہے۔ان استثنٰی سے کم آمدن کے مضمرات کے باوجود اس کی دستاویزات کے لحاظ سے سیاسی اہمیت زیادہ ہے۔