کراچی(این این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے لانگ روٹ پروازوں پردی جانے والی رعایتی چھوٹ ختم کردی ہے۔پی آئی اے کے خصوصی پروازوں پرکاک پٹ اور کیبن کریو اپ اینڈ ڈاؤن پروازیں کرتے تھے، مسلسل ڈیوٹیوں کی وجہ سے عملے کو آرام نہیں مل پاتا تھا، سی اے اے حکام کی جانب سے اقدام مبینہ طورپرطیارہ حادثہ کے بعد سے کیا گیا تاہم اب پروازوں پر عملے کو اضافی ڈیوٹیاں کروانے کی رعایت ختم کردی گئی ہے۔
پی آئی اے کو دی گئی چھوٹ کے خاتمے کے حوالے سے سی اے اے کے ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرکیپٹن ایس ایم رفت اللہ نے آرڈر جاری کیے۔ پی آئی اے نے سول ایوی ایشن کی چھوٹ ختم ہونے کے حوالے سے سرکلر بھی جاری کردیا۔ پی آئی اے کے چیف پائلٹ شیڈولنگ کیپٹن عمر اخترنے سی اے اے احکامات پر عمل درآمد کیحوالے سے احکامات جاری کئے۔واضح رہے کہ سی اے اے نے کورونا وائرس کی وجہ خصوصی پروازوں پر رعایت دی تھی۔