پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیا میں پٹرول کو خریدار پاکستان میں خریداروں کو پٹرول نہیں مل رہا ، حکومت کے معاشی افلاطونوں کا ٹولہ ناکامی کی تصویر بنا ہوا ہے، سراج الحق کی دھماکہ خیز باتیں

datetime 11  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا میں پٹرول کو خریدار جبکہ پاکستان میں خریدار وںکو پٹرول نہیں مل رہا ۔ حکومت دوسال سے عوام کا خون نچوڑ رہی ہے مگر جب تیل سستا کیا تو ملنا ہی مشکل ہوگیا۔عوام پٹرول پمپوں پر اور وزراء کابینہ کے اجلاسوں میں لڑرہے ہیں ۔ حکومت کی بے بسی ہر جگہ نظر آرہی ۔سابقہ حکومتیں آئی ایم ایف سے پوچھ کر اور موجودہ حکومت اس کے حکم پر بجٹ بنا رہی ہے ۔

حکومت کے معاشی افلاطونوں کا ٹولہ ناکامی کی تصویر بنا ہوا ہے ۔ آنے والے بجٹ میں کسی کو ریلیف ملنے کی امید نظر نہیں آرہی۔ حکومت نے بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کم کرکے تعلیم اور صحت پر خرچ کرنے کی کوشش نہ کی تودونوں شعبے تباہ ہوجائیں گے ۔قرنطینہ سینٹرز میں مریض لائف سیونگ انجیکشنز اور ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کیلئے تڑپ رہے ہیں ۔اوورسیز پاکستانیوں کو لانے کیلئے طفل تسلیاں دی جارہی ہیں۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں کرونا کے تیز ترین پھیلائو کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے جس نے حکومت کی ناکام پالیسیوں پر مہرتصدیق ثبت کردی ہے ۔کورونا میں شدت سے عوام کی بے چینی اور خوف میں اضافہ ہوگیا ہے ،سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں ۔لواحقین مریضوں کو کبھی ایک اور کبھی دوسرے ہسپتال میں لیکر جاتے ہیں مگر کہیں بھی جگہ نہیں مل رہی ۔سندھ خاص طور پرکراچی میںکورونا کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کرونا کو سنجیدہ لیا ہوتا تو آج ہزاروں لوگوں کو حکمرانوں کی بے حسی اور اپنی بے بسی پر رونا نہ پڑتا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پٹرول کی عدم دستیابی نے ثابت کردیا ہے کہ آئل کمپنیاں حکومت سے زیادہ طاقتور اور اپنی مرضی کی مالک ہیں ۔پٹرول جب مہنگا ہوتا ہے تو وہ عوام کی کھال اتار لیتی ہیں اور اگر کبھی بھولے سے سستا ہوجائے تو اپنے ڈپواور پٹرول پمپ بند کرکے بیٹھ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول اور چینی سستی نہ ملنے پر وزیراعظم کی برہمی سے عوام کوکیا ملے گا۔ حکمران ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے عوام کے غم میں گھل رہے جبکہ عوام پٹرول پمپوں اوریوٹیلٹی سٹوروں پررل رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب تو لوگ کہہ رہے ہیں کہ چینی سکینڈل کی رپورٹ نہ ہی آتی تو بہتر تھا جب تک رپورٹ نہیں آئی تھی چینی 70روپے اوررپورٹ آنے کے بعد 90روپے کلو ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…