بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

پنجاب میں بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،نوٹیفیکیشن جاری

datetime 10  جون‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن) چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کے حکم پر صوبے بھر کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے گزشتہ روز جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں گریڈ18 اور19 کے 14 افسران کو تبدیل کر دیا گیا ، تبدیل ہونے والے بیشتر افسران کو ناقص کارکردگی کی بناء پر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور مظفر خان کو ڈپٹی کمشنر بہاولپور تعینات کر دیا گیا، ناقص کارکردگی کی بنیاد پر وہاں تعینات ڈپٹی کمشنر بہاولپور شوزیب سعید کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور طارق علی بصرہ کو ڈی جی پی ایچ اے کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سدرہ یونس کو بھی ناقص کارکردگی پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، ان کی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور محمد اصغر جوئیہ کو ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری سکول اینڈ ایجوکیشن محمدشبیربھٹی کوسروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر وویمن ڈویلپمنٹ پنجاب نورش عمران کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کا خصوصی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے مذکورہ ڈی ایم جی خاتون آفیسر کے خلاف اعلیٰ حکام سنگین نوعیت کی شکایات موصول ہو رہی تھیں جبکہ سجیلا نوید کو ڈائریکٹر وویمن ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات کردیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری سکول اینڈ ایجوکیشن محمدشبیربھٹی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلیپمنٹ کوسروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تقرری کے منتظر آصف مجید کو ایڈیشنل سیکرٹری سکول اینڈ ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ہے۔متواتر ناقص کارکردگی کی بناء پر سیکرٹری پنجاب پروینس ورکر ویلفیئر بورڈ شکیل بھٹی کوسروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور انہیں فوری طور پر عہدے چھوڑنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

تقرری کے منتظر جہانگیر احمد کو سیکرٹری پنجاب پروینس ورکر ویلفیئر بورڈ تعینات کرنے کا پروانہ فراہم کرنے انہیں فوری طور پر عہدہ سنبھالنے کا حکم دیا گیا ہے۔ڈی جی پی ایچ اے فیصل آباد محمد آصف کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسما اعجاز کو ڈی جی پی ایچ اے فیصل آباد تعینات کردیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی جانب سے تمام افسران کو فوری طور پر چارج سنبھال کر اپنے فرائض ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ نئی تعیناتیوں کی ماہانہ بنیادوں پر کاکردگی رپورٹ مرتب کی جائے گی۔ جس کی بنیاد پر افسران کی عرصہ تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…