سلام آباد (آن لائن)چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے امریکی شہری سنتھیا رچی کو پاکستان میں فول پروف سیکورٹی دینے کی ہدایات دی ہیں، اس حوالے سے مراسلہ گزشتہ روزوفاقی سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس و چیف کمشنر اسلام آباد کو سنتھیا رچی کو مکمل سیکورٹی دینے کیلئے جاری ہوا ہے،مراسلہ چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے نوٹس سینئیر صحافی کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات کے پیش نظر لکھا گیا ہے۔ سینئر صحافی نے اپنے انٹرویو میں سنتھیا رچی کو پاکستان میں درپیش سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے،
سینئر صحافی نے کہا ہے ‘‘امریکی شہری سنتھیا ڈان رچی کی زندگی پاکستان میں خطرے میں ہے ، اسے کسی بھی مذموم عزائم سے نقصان پہنچایا جاسکتا ہے اور انہیں مناسب تحفظ فراہم کیا جانا چاہئے’’اس پر رحمان ملک نے سیکرٹری داخلہ و آئی جی پولیس و چیف کمشنر اسلام اباد سنتھیا ڈان رچی کو ان کی رہائش گاہ اور نقل و حرکت کے دوران فول پروف باکس سیکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں اور آئی جی و چیف کمشنر اسلام اباد سے کہا ہے کہ پاکستان میں قیام کے دوران سنتھیا رچی کو مکمل سیکورٹی فراہمی کو یقینی بنائے۔