اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے کرک سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل رحمت سلام خٹک نے ساتھیوں کے ہمراہ جے یو آئی (ف) میں شمولیت اختیار کرلی۔ مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ (ن)کے کرک سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل رحمت سلام خٹک کی وفد کے ہمراہ شمولیت پر مبارکباد دی۔
مولانا فضل الرحمن نے لیگی رہنما اور انکے ساتھیوں کو جمعیت علماء اسلام (ف) میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔رحمت سلام خٹک نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن واحد سیاسی شخصیت ہیں جو ملک کو سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قائد جمعیت ملک کے موجودہ سیاسی منظر نامہ میں حقیقی اپوزیشن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کو نہ جبر نہ کوئی دباو جھکا سکا،آزادی مارچ میں مولانا فضل الرحمن نے حق و سچ کا علم بلند کیا۔ انہوں نے کہاکہ اپنے ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام ف میں شمولیت اختیار کرتا ہوں،مولانا فضل الرحمن کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ میں اپنی پوری سیاسی زندگی میں صرف ن لیگ کے ساتھ وابستہ رہا،میں نے ہر مشکل وقت میں ن لیگ کا ساتھ دیا لیکن موجودہ صورتحال میں کوئی واحد سیاسی جماعت ہے تو وہ جے یو آئی ہے،جے یو آئی کے علاوہ کوئی جماعت ملک کو بحران سے نہیں نکال سکتی۔