پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

روٹی بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئی، آٹے کی قیمت آسمان کو چھونے لگی، آٹا بحران شدت اختیار کر گیا

datetime 10  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال(آن لائن) ضلع چکوال اور گردونواح میں روٹی بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئی، آٹا مہنگے داموں فروخت ہونے لگا۔ مزدور غریب دیہاڑی دار طبقہ ایک وقت کی روٹی کو بھی ترسنے لگا۔ پٹرول کے بعد آٹے کے بحران نے غریب طبقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

سرکاری ریٹ کے مطابق800روپے فی بوری فروخت ہونے والے آٹا یکدم 1000روپے میں فروخت ہونے لگا۔ جس سے غریب عوام مایوس ہو گئے ہیں حکومت صرف زبانی دعوے کر رہی ہے اور اشتہارات تک حکم چلائے جا رہے ہیں لیکن عملاً کچھ کام نہیں کیا جا رہا۔ دن بہ دن مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ اب غریب عوام کے چولہے تک ٹھنڈے ہو گئے ہیں چوآ سیدن شاہ شہر اور گردو نواح میں اکثر آبادی مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ پر مشتمل ہے جو روزانہ کی بنیاد پر آٹا خریدتے ہیں اب ان کے لئے دو تین کلو آٹا خریدنا بھی مشکل ہو چکا ہے۔ شہریوں نے کمشنر راولپنڈی، ڈی سی چکوال عبدالستار عیسانی، اسسٹنٹ کمشنر محمد اکبر ظہور سے مطالبہ کیا ہے کہ چوآ سیدن شاہ شہر میں آٹے کی قیمتوں پر کنٹرول کیا جائے 800سے یک دم 1000روپے میں آٹا فروخت کرنے والے دوکانداروں اور آٹا ڈیلرز کے خلاف کاروائی کی جائے اور دوکانداروں کو سرکاری ریٹ کے مطابق آٹے کی فروخت کا پابند بنایا جائے تا کہ غریب طبقے کو ریلیف مل سکے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…