اسلام آباد ( آن لائن) قومی اسمبلی اجلاس میں مہنگائی کیخلاف حکومتی رکن نے آواز بلند کر دی،خواجہ شیراز حکومت پر برس پڑے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آٹا ہے نہ ہی پٹرول ،غریب عوام سڑکوں پر رل رہے ہیں ۔بدھ کے روز ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت شروع ہونے والے اجلاس میں حکومتی رکن خواجہ شیراز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات
میں عام آدمی کی بنیادی اشیاء ضرورت کی فراہمی کیلئے حکومت اقدامات کرے، ملک میں آٹے کا بحران نہیں ، لیکن عام آدمی کو آٹا ملتا نہیں ، ملے تو مہنگا مل رہاہے ،حکومتی کے عدم اقدامات سے عوام میں بد دلی پیدا ہورہی ہے ،آٹا ، چینی کے بعد اب پیٹرول نہیں مل رہا ،عوام سڑکوں پر دھکے کھا رہے ہیں ،کہیں حکومتی رٹ نظر نہیں آرہی ،انتظامیہ کو اسْ پر فوری ایکشن لینا چاہیے